لورالائی میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی جی خان روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اور پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو سول اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: دادو میں بارش کے بعد کئی دیہات زیر آب، آرمی کی ٹیمیں پہنچ گئیں

ہم نیوز کے مطابق لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے لیے 35 کرورڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے سے درخواست کی ہے کہ وہ بلوچستان کے لیے سروسز فراہم کرے

لیاقت شاہوانی نے  کہا تھا کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں 278 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے 15 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں جب کہ 300 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ 16سال بعد اب ندی اوورفلو ہوگئی ہے جب کہ این 65 کوئٹہ میں جیکب آباد شاہراہ پر پل ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ بارشوں کی شدت کی وجہ سے میرانی اور شادی ڈیم کے اسپل ویز کھولنے پڑے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں