سائنس فکشن فلموں کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری


اسلام آباد: ٹرمینیٹر،اوتار اور ٹائی ٹینک جیسی فلمیں تخلیق کرنے والے جیمز کیمرون نے سائنس فکشن فلموں کے شائقین کو خوشخبری سنا دی۔

معروف فلمساز جیمز کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ کامیاب سائنس فکش فلم ’ٹرمینیٹر‘ کو جدید انداز میں دوبارہ بنائیں گے۔

ٹرمینیٹر سیریز کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی تھی، اب تک اس کی پانچ فلمیں ریلیز ہوکر مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔

جیمز کیمرون ٹرمینیٹر، اوتار، ٹائی ٹینک، ریمبو اور اسٹریج ڈیز جیسی شاہکار فلمیں تخلیق کرچکے ہیں۔

ٹرمینیٹر سیریز کی تمام فلمیں اب تک ریکارڈ بزنس کرچکی ہیں،چھٹی فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔

ہالی ووڈ کے فلمساز جیمز کیمرون ٹرمینیٹر کی نئی فلم میں ’مصنوعی ذہانت‘ (اے آئی) کا زیادہ استعمال کیا جائے گا۔

جیمز کیمرون کو یقین ہے کہ وہ ٹیکنالوجی، افیکٹس اور گرافکس کی جدت کے باعث فلم کو مزید حقیقت سے قریب تر بنانے میں کامیاب رہیں گے۔

سائنس فکشن فلم ’اوتار‘ کا سیکوئل جیمز کیمرون 2020 میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فلمساز کا ارادہ ہے کہ مشہور زمانہ ’اوتار‘ کی ہر فلم کی کہانی پہلی سے مختلف ہو لیکن سیریز کی فلمیں ایک خاندان کی طرح آگے بڑھیں گی۔

شہرہ آفاق ’اوتار‘ 2009 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اوتار کا سیکوئل دسمبر 2020 میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں