لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عوام سے کورونا وائرس کے باعث اس بار جشن آزادی محتاط انداز میں منانے کی اپیل کی ہے۔
سابق عالمی چیمپئن نے ویڈیو پیغام میں یوم پاکستان کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی 14 اگست کو قومی و ملی جوش و جذبے سے منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کا پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سے بے حد محبت کرتا ہوں۔ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔
Special message for the upcoming #14August #Pakistan #IndependenceDay2020 by boxing champ @amirkingkhan.
We applaud Amir’s effort in promoting boxing in our country, and for always taking pride in his Pakistani roots & representing us! ?????? pic.twitter.com/Fej6QImS8A
— PTV Sports (@PTVSp0rts) August 9, 2020
برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے باعث ایک مشکل صورت حال سے گزر رہے ہیں تاہم ہمیں مضبوط رہنا ہے اور مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔
برطانوی نژاد پاکستانی باکسر نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ جشن آزادی منانے میں احتیاط سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا بھارت کے نیراج گویت کو کرارا جواب
عامر خان نے کہا کہ گھروں میں رہیں، اپنے پیاروں کے ساتھ رہیں اور مضبوط رہیں۔
سابق عالمی چیپمیئن نے کہا کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا اور وہاں باکسنگ کو پروموٹ کرکے پاکستانی ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لاؤں گا۔