معروف پاپ سنگر حدیقہ کیانی 46 برس کی ہو گئیں

کراچی: نجی ایئرلائن حدیقہ کیانی سمیت درجنوں مسافروں کو چھوڑ کر اڑان بھر گئی

لاہور: معروف پاپ سنگر حدیقہ کیانی آج اپنی 46 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

پاکستانی گلوکار حدیقہ کیانی گیت نگار اور انسانیت پسند ہیں جو کئی ملکی اور عالمی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ حدیقہ کیانی دنیا بھر میں گلوکاری کر چکی ہیں جبکہ وہ رائل البرٹ ہال اور کینیڈی سینٹر میں اپنی گلوکاری کر چکی ہیں۔ حدیقہ کیانی کو سال 2006 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

حدیقہ کیانی نے اردو کے علاوہ پنجابی، پشتو اور ترک زبان میں بھی گیت گائے۔ جن میں ’’یاد سجن دی آئی‘‘، ’’بوہے باریاں تے نالے کنداں ٹپ کے‘‘، ’’منے دی موج وچ ہسنا‘‘ اور ’’نی میں کملی آں‘‘ قابل ذکر ہیں۔

حدیقہ کیانی کے البمز میں راز، روشنی، رنگ، روگ کٹ، آسمان اور وجد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایمن خان انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

حدیقہ کیانی نے 2005 میں آنے والے زلزلے میں بچ جانے والا ایک بچہ ایدھی فاؤنڈیشن سے گود لیا تھا جس کی وہ پرورش کر رہی ہیں جبکہ انہوں نے برطانیہ کے ایک افغانی تاجر سید فرید سروری سے شادی کی تھی تاہم وہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی۔


متعلقہ خبریں