موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، رانا ثنااللہ

کس چیز کے مذاکرات؟ دفاعی تنصیبات کے حملہ آور کلبھوشن سے کم سزاوار نہیں، رانا ثنااللہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہو چکی ہے انہوں نےغریب سے 2 وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی تیاری کی جا رہی ہے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں، رانا ثناءاللہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے کاروبار نہیں رہے جو کروڑوں روپے کی فیکٹری لگا کر بیٹھا ہے وہ بھی مسائل کا شکار ہے جبکہ ریڑھی لگانے والا بھی پریشان حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مضصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈہ کیا گیا جو کنٹینر سے شروع ہوا اور الیکشن تک چلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی امریکی، برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تردید نہیں کروں گا، رانا ثناءاللہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران جھوٹ بولا گیا اور بدزبانی کا کلچر پھیلایا گیا، کہا گیا ہماری حکومت آئی گی اور سو دنوں میں ملک ٹھیک کردے گی۔


متعلقہ خبریں