آج کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر چین آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کشمیری دلی کی طرف نہیں پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایل او سی کے قریب رہنے والوں کو بنکرز بنا کر دیں گے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا خیر مقدم کرتا ہوں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ قانون سازی میں ن لیگ اور پی پی نے کردار ادا کیا اور اپوزیشن کا یہ مثبت اقدام خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی زیادہ تر تجاویز سے متفق ہوں۔

مودی کشمیر پہ قابض ہو چکا، وزیراعظم کہتے ہیں ارتغل دیکھو۔ شہباز شریف

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میاں شہبازشریف اوربلاول بھٹوکے پاس تجاویزہیں تودیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرار داد ایک خاص پیغام تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ گرے لسٹ سے نکلا جائے جب کہ بھارت، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہماری پیشرفت کو سراہا گیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ دو نہیں 72 سال پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 55 سال بعد سیکیورٹی کونسل میں تین بار کشمیرکا مسئلہ زیربحث آیا لیکن سوال یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر سیکیورٹی کونسل میں پہلے زیر بحث کیوں نہیں آیا ؟

مودی کو ظلم کا جواب منافقت چھوڑ کے ملکر دینا ہوگا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ سیکیورٹی کونسل میں بحث نہ ہو۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی وکالت کی۔

انہوں نے سید علی گیلانی کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعزاز موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔

پارلیمنٹ: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے قراردادیں منظور

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اورحریت رہنماؤں کے پیغامات آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیری دلی نہیں کی طرف نہیں پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں