اسلام آباد: اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے کراچی سے پشاور تک 1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی سے پشاور تک کے منصوبے پر 6ارب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ ہوگی۔
Update ML-1:Alhamdolillah, ECNEC has approved the transformational railway project at a cost of$ 6.806 Bn from Peshawar to Kci(1872 KMs) including Havelian Dry Port and upgrading Walton Academy . #cpec #CPECMakingProgress #pakistanmakingprogress
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 5, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پشاورسے کراچی تک 1872 کلومیٹرطویل ایم ایل ون منصوبہ ہے۔ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی جدید بنانا منصوبے کاحصہ ہیں۔
خیال رہے کہ 6 جون کو سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ریلوے ٹریک ایم ایل ون پروجیکٹ منظور کرلیا تھا۔
ڈی ڈبلیو پی کی سفارشات قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کو بھجوادی گئی تھیں.
مزید پڑھیں: جب تک ایم ایل ون منصوبہ نہیں بنے گا ریلوے ٹھیک نہیں ہو سکتی، شیخ رشید
خیال رہے کہ 18 اپریل 2019 کو پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط ہوئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی موجودگی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور چینی وزیر ریلوے نے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ آج پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے۔ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا جب کہ نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہو گی۔
انہوں ںے کہا تھا کہ 13 سال پہلے میں نے ہی اس منصوبے کی فیزیبلیٹی رپورٹ پر دستخط کیے تھے۔