قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل



اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی بچت اسکیموں میں شہداء فیملی ویلفیئراکاؤنٹ پرسالانہ شرح منافع میں اضافہ ہوا اورشرح 10.32 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع بھی بڑھ کر 10.32 فیصد ہوگیا ہے۔ اس سے پہلےان اسکیموں پر منافع کی شرح 9.96 فیصد تھی۔

اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.6 سے بڑھا کر 7.8 فیصد مقرر کی گئی ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکاوَنٹس پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی ہے۔ پہلے 5 منافع جات کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 6.80 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹے منافع کی شرح 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکاوَنٹس پر اوسط منافع کی شرح 6.87 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اس ضمن میں مشیرتجارت رزاق داوَد کا کہنا ہے کہ جولائی میں برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 5.8فیصداضافہ ہوا ہے جو کہ  ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 ماہ سے برآمدات میں کمی دیکھی جا رہی تھی،کوروناکے باوجود برآمدات پر مبنی “میک ان پاکستان”پالیسی آگے بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ،امید کرتا ہوں اس رجحان میں تیزی آتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں