انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو ہرانا آسان نہیں اس کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑی سیریز کیلئے تیار اور بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انگلینڈ کےخلاف بالنگ، بیٹنگ اور فیلنڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔
انگلینڈاورپاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز5 اگست سے مانچسٹر میں ہوگا اور قومی ٹیم وہاں پہنچ چکی ہے۔
پی سی بی نے ابتدائی طور پر20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔ امام الحق، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، فاسٹ باؤلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔