اسلام آباد: ورسٹائل اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مداحوں کو اس خوشخبری کی اطلاع دی۔
حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔
Allah has blessed me and Naimal with a baby boy, Muhammad Mustafa Abbasi. I pray that he becomes a grateful servant of Allah, a good, humble & honest human being and may Allah bless him in this life and the next. Please pray for us❤️
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) August 2, 2020
اداکار نے اپنے پیغام میں بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی سنوار دے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں محمد مصطفیٰ عباسی نے اپنی والدہ نیمل کی انگلی تھام رکھی ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ’2020 میں خالص ترین محبت‘ ساتھ ہی انہوں نے بیٹے کی تاریخ پیدائش 30 جولائی 2020 بھی تحریر کی۔
خیال رہے کہ نیمل اور حمزہ گزشتہ برس رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔