لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر اظہار برہمی کیا ہے اور واسا حکام کو فوری نکاسی آب کا حکم جاری کیا ہے۔
عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے رپورٹ طلب کر لی اور استفسار کیا کہ پیشگی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کا مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،متعلقہ حکام کی بے خبری افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کھڑا ہونے سے صفائی کے کام میں رکاوٹ آ سکتی ہے، تاج پورہ اور دیگر علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے نکاسی کے کام میں سستی برداشت نہیں، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ لاہور میں چند گھنٹے کی بارش نے جل تھل ایک کردیا ہے اور بارش کے بعد لاہور کے اکثر نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے متعلق پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت
بارش کے بعد لاہور کے لکشمی چوک اوراندرون شہر کے مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واٹر اینڈ سیورج اتھارٹی (واسا) کے اہلکار نکاسی آب میں مصروف ہیں۔