اسٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق تیسری سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا فروری 2020 میں معاشی بہتری کوفروغ ملا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجموعی گھریلو پیداور (جی ڈی پی) میں سکڑاؤ کی وجہ صنعتوں اورشعبہ خدمات کی سرگرمیوں میں کمی ہے.
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق کورونا میں زراعت کا شعبہ متاثر نہیں ہوا، گزشتہ سال سے اچھی فصلیں ہوئیں۔ ٹڈی دَل حملوں کے باعث کچھ سالانہ اہداف پورے نہ ہوسکے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 1.24 ٹریلین کا پیکیج دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ عالمی بینک سے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک سے موصول ہونے والی رقم ترقیاتی منصوبوں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے دی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملنی والی رقم سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔
رواں ماہ کے آغاز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ صنعتوں کے پھیلاوَاور نئی سرمایہ کاری کے لیے قرض 5 فیصد پر ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کردی گئی
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ری فناس ریٹ کم کیے گئے۔ 17 مارچ سے اب تک بنیادی شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی۔
مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کےلیے مارک اپ 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سرمایہ کاری پر ٹی ای آر ایف کے تحت مارک اپ 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا۔ فیصلہ بزنس کمیونٹی کی طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے کیا گیا۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 7 فیصد کردی تھی۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 8 فیصد کردی تھی۔
گزشتہ تیں ماہ کے دوران شرح سود سوا 5 فیصد کم ہو کر7 فیصد پر آگئی تھی۔ جنوری 2020 میں شرح سود 13.2 فیصد تھی۔ 17 مارچ 2020 میں شرح سود 12.5 فیصد ہو گئی۔