گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات

گور نر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں  سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگرمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

گور نر پنجاب چودھری سرور نے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے پر شبلی فراز کی کار کردگی کو سراہا۔

چودھری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام حکومتی پالیسوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین پار لیمنٹ میں بھی عوام کی بات نہیں کر تے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاامتیاز احتساب ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

چند روز قبل گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین این ڈی ایم اے: دورہ کراچی، اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بات چیت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔

گورنر پنجاب نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کورونا ریلیف اقدامات کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس، ماسک، پی پیز کٹس اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں اوروہاں متعین عملے کو ماسک و سینیٹائزر سمیت دیگر تمام ضروری سامان دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: متعدد ممالک کی سمت درست نہیں

گورنر پنجاب کا ہونے والی ملاقات میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے 13 لاکھ سے زائد غریب خاندانوں میں راشن فراہم کرچکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے گورنر پنجاب سے ہونے والی بات چیت میں کہا کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں