اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن کو کرپشن اور منی لانڈرنگ میں کھلی چھٹی چاہیے۔
بلاول بھٹو تین سال بعد کوشش کریں، سینیٹر فیصل جاوید
۔ FATF قوانین بنانےکی مقررہ مدت ہے لیکن اپوزیشن نےبدلےمیںNRO مانگ لیا
یہ وہی NRO ہےجسکی وزیراعظم عمران خان بات کرتے ہیں-اور یہ کہتےہیں کونسا NRO-نیب قانون میں اپوزیشن کی مجوزہ ترامیم ایسی ہی ہیں کہ عام آدمی کیلئےجیلیں اورانکےلیےویلیں-
انہیں کرپشن- منی لانڈرنگ میں کھلی چھٹی چاہیئے— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 29, 2020
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف قوانین بنانے کی مقررہ مدت ہے۔
حکومت نے سب سے بڑا این آر او دے دیا، شاہد مسعود
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے بدلے میں این آر او مانگ لیا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی این آر او ہے جس کی وزیراعظم عمران خان بات کرتے ہیں۔
اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں نیب قانون میں ترامیم چاہتی ہے، شاہ محمود
سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیب قوانین میں اپوزیشن کی مجوزہ ترامیم ایسی ہی ہیں کہ عام آدمی کے لیے جیلیں اور ان کے لیے ویلیں۔