چلاس میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5اہلکار شہید، پانچ زخمی



چلاس کےعلاقہ رونئی میں انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پرچھاپہ مارا۔ چھا پے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے نمائندہ وجاہت علی کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا۔ شہید اہلکاروں میں، انسپکٹرسہراب، سپاہی جنید علی، سپاہی شکیل، سپاہی اشتیاق اور سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں اظہار اللہ اور بشارت نامی شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سب انسپکٹر نبی جان، سپاہی شکر، سپاہی ہدایت کریم، سپاہی شان اور سپاہی محمد علی شامل ہیں۔

ایس پی دیامر شیر خان نے بتایا کہ چلاس میں رات گئے ہونے والی کارروائی پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق منگل کی صبح تین بجے سی ٹی ڈی نے کارروائی جس میں کم سے کم 15 اہلکاروں نے حصہ لیا۔سی ٹی ڈی نے مطلوبہ ملزمان کی پناہ گاہ کے متعلق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی ملزمان نہیں تھے اور اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ کارروائی کے بعد ملزمان کہاں گئے اور ان کا کیا بنا اس کے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جب کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے چلاس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ چلاس واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،


متعلقہ خبریں