چین میں 3 ماہ بعد کورونا متاثرین کی ریکارڈ تعداد سامنے آ گئی


بیجنگ: اپریل کے بعد سے چین میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یورپی اور ایشیائی ملکوں میں کورونا کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں آج 61 متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ اپریل سے اب تک سب سے زیادہ یومیہ تعداد بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نئے متاثرین میں سے 57 افراد کا تعلق سنکیانگ صوبے سے ہے، حکام اس وقت 23 لاکھ سے زائد افراد کی سکریننگ کرچکی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 64 لاکھ سے بڑھ گئی

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 52 ہزار 843 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 173 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 66 ہزار 886 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 71 ہزار 992 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 852 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 24 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 87 ہزار 52 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے اور 32 ہزار 866 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 18 ہزار 120 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 354 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار 433 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا برازیل کے شہریوں پر کورونا ویکسین کا ٹرائل

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 229 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں تین لاکھ 90 ہزار 516 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 43 ہزار 680 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 112 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں