لاہور: حکومتی احکامات کے مطابق رات 12 بجے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جب کہ مارکیٹیں بھی 9 دن کت لیے بند کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز حکومت پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عید الاضحیٰ کے موقع پر9 دن کیلئے مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: آج دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا
وزیرقانون پنجاب کی زیرصدارت انسداد کورونا سب کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میدعید پر اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں عید پر غیر ضروری مارکیٹوں کو بند کردیا جائےگا۔ کورونا پھیلاوَ روکنے کے لیے 9 روز تک مارکیٹس بند رہیں گی۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ لاہور میں سخت لاک ڈاؤن کیاجائے گا اور عید قربان پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔
پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کےمطابق صوبے میں کورونا کے 172نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 92ہزار73ہوگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا ہے۔ عید الاضحیٰ پر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور کورونا کے تناظر میں ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
عید الفطر پر عوام نے لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل نہیں کیا تھا جس کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ عیدالاضحیٰ کےموقع پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کافی حد تک کم ہوگئی ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ اس میں مزید اضافہ ہو۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور قومی ادارہ برائے صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ سکتی ہے جس پر قابو پانے میں کم سے کم دو ماہ لگ سکتے ہیں۔