کراچی: گجر نالہ بپھر گیا، گندا پانی مکانات میں داخل ہو گیا

کراچی: گجر نالہ بپھر گیا، گندا پانی مکانات میں داخل ہو گیا

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں گجر نالہ ایک مرتبہ پھر بپھر گیا ہے جس کے باعث برساتی نالے کا پانی قریبی مکانات میں داخل ہو گیا ہے۔

مون سون کا تیسرا سپل شروع، کراچی کو پانی وبجلی کی فراہمی معطل

ہم نیوز کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک پانچ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گجر نالے کا پانی ان کے گھروں میں داخل ہو گیا ہے لیکن اس ضمن میں حکومتی اداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رحمان آباد کے مکانات ، دکانیں اور گلیاں بھی زیر آب آگئی ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کا قیمتی سامان اور دیگر استعمال کی مہنگی اشیا پانی میں بری طرح ڈوب گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق متاثرہ علاقوں کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت گھروں، دکانوں اور گلیوں میں داخل ہونے والے پانی کو بالٹیاں بھر بھر کر نکالنے میں مصروف ہیں۔

سندھ: مون سون بارشوں میں سیلابی صورتحال  سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس

علاقہ مکینوں کا اس ضمن میں استدلال ہے کہ برساتی نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی ان کے گھروں میں داخل ہوا ہے اور ان کے لیے تباہی و اذیت کا سبب بن رہا ہے۔

ہم نیوز کو علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ تقریباً ایک ہزار سے زائد مکانات اس وقت گندے پانی کے بھر جانے کے باعث بری طرح متاثر ہیں لیکن تاحال متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔

کراچی: کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر ہری جھنڈی دکھا دی

علاقہ مکینوں کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب کہ کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے ان کے لیے بزرگوں اور بچوں سمیت خواتین کو محفوط رکھنا انتہائی مشکل ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں