مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی


اسلام آباد: مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کےلیے اچھی خبرآگئی، دیار غیر میں پھنسے پاکستانی عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان کی ایئرلائن سلام ایئر کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ایئرلائن 6 خصوصی پروازوں کے ذریعے ہم وطنوں کو واپس لائے گی۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سلام آئیر لائن کو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔

سلام ایئر کی خصوصی پروازیں 26 سے 2 اگست تک خصوصی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ خصوصی پروازیں مسقط سے کراچی ، سیالکوٹ،ملتان، اسلام آباد، لاہور اور  پشاور پہنچیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق 26 جولائی کو مسقط سے 200 سے زائد مسافروں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچے گی۔ اسی طرح 28 جولائی کو 200 سے زائد مسافروں کو لیکر مسقط سے سیالکوٹ پہنچے گی۔

ہم نیوز کے مطابق 29 جولائی کو مسقط سے ملتان، 30 کو اسلام آباد 31 جولائی کو پشاور جبکہ دو اگست کو مسقط سے لاہور مسافروں کو لایا جائے گا

سی اے اے  نے احکامات جاری کیے ہیں کہ سلام ایئر کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرے۔

سی اے اے ایس او پیز کے مطابق طیارے کے عملے کو اایئرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طیارہ، مسافروں اور انکے سامان کو ایس او پیز کے تحت ڈس انفکٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارتی نے گزشتہ ہفتے اسپین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پروازوں پر پابندی: پاکستان کا یورپی یونین میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق قطر ایئر ویز کی خصوصی پرواز کو اجازت نامہ دینے کے لیے اسپین میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے سی اے اے سے رابطہ کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق قطر ایئر ویز کی خصوصی پرواز سے اسپین میں پھنسے ہوئے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے تھے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ دنوں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

ایف اے اے نے بھی گزشتہ روز عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی کردی تھی۔


متعلقہ خبریں