کورونا، جنوبی افریقہ کا اسکول بند کرنے کا فیصلہ


کیپ ٹاؤن: کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے سبب جنوبی افریقہ نے پیر سے سرکاری اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک کے صدر سرل رامافوسا کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کی مدت کی دوران کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سرل رامافوسا کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر میں ختم ہونے والے تعلیمی سال میں توسیع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات 6 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئیں

ساوتھ افریقا کے صدر نے کورونا وبا کے دوران  30بلین پیکج کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پیکیج معاشی بہتری، صحت کی سہولتوں اور ضرورت مندوں کیلئے ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 4 لاکھ آٹھ ہزار 52 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 36 ہزار 479 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 56 لاکھ 54 ہزار 649 افراد متاثر ہوئے جب کہ 95 لاکھ 35 ہزار 641 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 69 ہزار 991 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 333 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 84 ہزار 207 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزارسے زائد ہے اور 30 ہزار 645 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 7 لاکھ  95 ہزار 38 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 892 ہو گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 654 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71  ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

میکسیکو میں تین لاکھ 70 ہزار 712 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 41 ہزار 908 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 78 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 838 جاں بحق ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں