نیپرا: کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس مل گیا


اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک کو 15 دن میں نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی کی گئی ہے اور ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ بصورت دیگر یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، نیپرا

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

نیپرا نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کی پیداواری صلاحیت میں مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکا اور مقررہ وقت میں کے الیکٹرک بجلی کی بحالی میں بھی ناکام رہا ہے۔

نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری شروع کردی

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم ے حقائق جاننے کے لیے کراچی کا دورہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم کو کے الیکٹرک کا فرنس آئل کی طلب سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ،حکومتی نا اہلی ہے: امتیاز شیخ

نیپرا نے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کے الیکٹرک ایک لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل کا ذخیرہ یقینی بنانے میں میں ناکام رہا ہے۔ نیپرا نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ پوری صلاحیت سے نہیں چلایا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے نوٹس میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس مکمل صلاحیت سے استعمال نہیں کر رہا ہے۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کو مشکلات

بجلی کی قلت کے حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو 188 میگاواٹ یومیہ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کو نئے پاور پلانٹس کی منظوری دی اور بن قاسم تھری پاور پلانٹ لگانے کی بھی منظوری دی۔

کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق کے نوٹس میں کے الیکٹرک کی ناکامیوں کا ذکرکرتے ہوئے نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مطلوبہ ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور ساتھ ہی سوئی سدرن کے ساتھ گیس کی فراہمی کا معاہدہ کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی۔

کے الیکٹرک کی ایک اور ناکامی کے متعلق نیپرا نے نوٹس میں بتایا ہے کہ کے الیکٹرک نجی شعبے کے بجلی گھروں کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ کرنے میں ناکام ہوئی اور ساتھ ہی پی ایس او کے ساتھ فیول کی ترسیل کے معاہدے میں ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔

ہم نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کو بھیجے جانے والے نوٹس میں 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کیوں نہ کے الیکٹرک کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

حکومت اور کے الیکٹرک کا معاہدہ پبلک کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان

نیپرا نے نوٹس میں یہ بھی پوچھا ہے کہ کیوں نہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 5 بی کے تحت کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور کیوں نہ ایکٹ کے سیکشن 28 کے تحت کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ یا معطل کر دیا جائے ؟


متعلقہ خبریں