اسلا م آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کو تیسری قونصلر رسائی کی پاکستانی پیشکش کا جواب ابھی نہیں دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے 2 مرتبہ را کے حاضر سروس ایجنٹ کلبھوشن کو قونصلر رسائی فراہم کی۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔ دورہ سے متعلق تفصیلات حتمی شکل دیئے جانے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چین سے واپسی کے خواہشمند طلبا کی واپسی پر غور جاری ہے۔
ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ فلسطین پر ہمارا موقف اصولی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ افغان رہنما عبداللہ عبداللہ کے دورے پاکستان کے لیے انہیں دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان بیجنگ اور واشنگٹن کے باہمی مسائل پر بات چیت نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں: حکومت کلبھوشن یادیو کو این آر او دے رہی ہے، بلاول
عائشہ فاروقی نے کہا کہ 14جولائی کو افغان نیشنل فورسز نے پاکستان میں گولہ باری کی۔ 15جولائی کو بھی مہمند اور باجوڑ میں افغان فورسز نے شیلنگ کی۔ پاکستان افغان سرحد پر توپخانہ اور مارٹرز کا استعمال نہیں کر رہا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے اڑھائی لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لائے ہیں۔ ہم لیبیا کی قومی سالمیت اور خودمختاری کے حامی ہیں۔ لیبیا کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بالا روک ٹوک جاری ہیں۔ کلگام اور شوپیاں میں مزید کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں برس ایک ہزار722مرتبہ ایل اوسی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ ہم نے ہمیشہ اقوام متحدہ ، آزاد مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی تک رسائی فراہم کی۔ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی تک رسائی فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے رواں سال 32 شہادتیں ہوئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کو ٹیلی فون کال کی۔ وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیش میں سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفترخارج