پولیو ورکرز: وسیم اکرم اور پورے پاکستان کی جانب سے سلام

کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، وسیم اکرم

اسلام آباد: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورعالمی شہرت یافتہ باؤلر وسیم اکرم نے پولیو ورکرز کو اپنی اورپورے پاکستان کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پاکستان کا مستقبل محفوظ کرنے جا ر ہے ہیں۔

پولیو:عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر عارضی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پولیوکے سفیروسیم اکرم نے پولیوورکرزکے لیے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پولیوورکرزگھرگھرجا کرپولیو سےبچاوَ کے قطرے پلاتے ہیں۔

دنیائے کرکٹ میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور کرکٹر وسیم اکرم نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

چار ماہ تعطل کے بعد پاکستان میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی

ہم نیوز کے مطابق وسیم اکرم نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحت مند مستقبل ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

پولیو ورکرز کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کے باوجود پولیو ورکرز کا جذبہ، ان کے اندر موجود انسانیت اوران کی کاوش قابل تحسین ہیں۔

مہوش حیات کی بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کی اپیل

پولیو کے سفیر وسیم اکرم نے کہا کہ میں اورپورا پاکستان پولیوورکرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں