کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی



دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کو ملتوی کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اب اگلے سال اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا جبکہ 2022 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کن ممالک میں کھیلے جائیں گے اس حوالے سے بھی آئی سی سی نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا جبکہ 2021 میں ہونے والے وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کورونا وبا کی وجہ سے ہی ایشیا کرکٹ کپ بھی ملتوی کردیا گیا تھا،

اس ضمن میں ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جون 2021 میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔

فاسٹ بولر محمد عامر دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

اے سی سی نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سےایشیا کرکٹ کپ ملتوی کرنا پڑا۔ ایشیاکپ کو جون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل  نے اعلامیہ میں کہا  کہ جون 2021 میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے سری لنکا کرے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی نےایشیاکپ کی میزبانی کےحقوق سری لنکا کو دیے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کو مشروط پیشکش کی تھی۔


متعلقہ خبریں