خواتین بھی کسی سے کم نہیں، ریسکیو اہلکار فاطمہ بوٹا شہریوں کی مدد میں پیش پیش



لاہور: خواتین کسی سے کم نہیں ہیں، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو میں ذمہ داریاں نبھاتی فاطمہ بوٹا نے یہ ثابت کر دکھایا ہے

مرد ریسکیورز کے شانہ بشانہ دو سال سے آپریشنل ڈیوٹی سرانجام دیتیں فاطمہ بوٹا، کہیں ٹریفک حادثہ ہو، آگ لگے، یا کوئی بھی ناگہانی صورت حال پیش آئے پیچھے نہیں ہٹتیں۔ باہمت خاتون ریسکیورز مشکل میں پھنسے شہریوں کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کے بعد بابراعظم کی بھی خواتین کرکٹرز کو آن لائن ٹپس

آگ لگنے کا واقعہ ہو، عمارت گر جائے یا ٹریفک حادثہ پیش آ جائے، فاطمہ بوٹا موقع پر پہنچ کر انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔

فاطمہ نے ایمرجنسی میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر لاہور بھر سے بہترین ریسکیور کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

اس بارے میں فاطمہ کا کہنا ہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے تین سو ریسکیورز میں سے مجھے بہترین ریسکیور منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ان کی ساتھی خاتون ریسکیورز نے بھی فاطمہ کے بہترین ریسکیور منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگار جوہر پہلی پاکستانی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں بیس خواتین ریسکیورز آپریشنل ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ فاطمہ بوٹا نے پہلی پوزیشن لے کر یہ ثابت کردیا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں۔


متعلقہ خبریں