دوہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


جہلم: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا تاہم فیصلہ سازی میں شامل مشیروں کے بارے میں عوام کوعلم ہونا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے آج جہلم میں روہتاس روڈ کی تعمیرکا افتتاح کیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے، سندھ حکومت مکمل لاک ڈاوَن کی حامی تھی اب اسمارٹ لاک ڈاوَن پر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےاضلاع میں فنڈزکی تقسیم غیرمنصفانہ ہے، وزیراعظم کو جب تک وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیراعلیٰ رہیں گے۔


متعلقہ خبریں