کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 6 دہشتگرد گرفتار


کراچی: کراچی ویسٹ زون میں پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، کالعدم تنظیم بی آر ایس ایس کے چھ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین کے مطابق  کالعدم بی آر ایس ایس کے 6دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔ رفتار دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد کراچی کے اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کو دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کالعدم تنظیم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث تھی۔ دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی حملہ: شہید پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کیلئے انعام کا اعلان

پولیس آفیسر نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ تھے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

خیال رہے کہ 29 جون کو کراچی پولیس اور سیکورٹی گارڈز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنایا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں تمام چار حملہ آور مارے گئے تھے۔

دہشت گردوں کے حملے میں پولیس انسپکٹر سمیت 4سیکیورٹی گارڈ اور ایک شہری بھی شہید ہوا تھا۔

حملے میں اور فائرنگ کے تبادلے میں متعدد شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں