خیبرپختونخوا: کورونا کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق، 183 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق جبکہ 183 متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 1130 ہو گئی ہے جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار669 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہزار 603 ہو گئی ہے جبکہ شہر میں وبا سے اموات کی تعداد 540 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی ہے اور2 لاکھ 59 ہزار999 متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 83 ہزار737 شفایاب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار85نئےکیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ روز23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر16لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ 2 ہزار939 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

323 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرزہیں۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کےلیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ بلوچستان اور آزادکشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔


متعلقہ خبریں