کراچی: چھریوں کے وار سے غیر ملکی خاتون اور اس کا شوہر زخمی



کراچی کے علاقے ملیر میں ملزمان نے چھریوں کے وار سے غیر ملکی خاتون اور اس کے شوہر کو زخمی کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق زخمی غیر ملکی جوڑے کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے میں زخمی ہونے والے شخص آصف اکانی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے عاطف بنٹی اور ساتھیوں کے ساتھ دس کروڑ روپے انویسٹمنٹ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انویسٹمنٹ کی رقم واپس نہ کرنے پر کورٹ میں کیس چل رہا ہے،کیس ختم کرنے کے لیے ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

بہاولپور: طالب علم نے چھریوں کے وار سے اپنے ہی استاد کو قتل کردیا

ان کا کہنا تھا کہ  آج اسپتال جاتے ہوئے کار اور موٹرسائیکل سوار ملزمان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بیوی اور میں رخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ڈیڑھ سال قبل ملزمان نے میرے بیٹے پر بھی حملہ کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جاپانی فیملی مدد کے لیے جاپانی کونصلیٹ پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں