کورونا لاک ڈاون کے دوران کئی پاکستانی ستاروں نے شادی کرلی


اسلام آباد: کورونا وائرس کے دوران جہاں دنیا سماجی فاصلے اپنانے لگی، ہے وہیں پاکستانی ستاروں نے سادگی کے ساتھ شادی کے بندن میں بندھ کر اپنے پر ستاروں کو سرپرائز دے دیا۔

لاک ڈاون کے دوران کئی ستاروں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا۔

سب سے پہلے پاکستانی سٹار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کے لیے ایک دوسرے کو اپنایا۔

15 مارچ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں سادگی سے ہوئی تھی۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے 70 سال کی عمر میں شادی کرکے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شادی 4 اپریل2020 کو پاکستانی شوبز انڈستڑی کی اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے شادی کرلی۔

ثمینہ احمد نے ان گنت یادگار ٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ دوسری جانب مںظر صہبائی ڈرامہ الف، فلم بول اور ماہ میر میں اپنی اداکاری کا لوہا دنیا منواچکے ہیں۔ منظرصہبائی نے عمیرہ احمد کے لکھے گئے مقبول ڈرامے’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار بھی نبھایا تھا

چلبلی اداکارہ فریال محمود اور سیمی راحیل کے بیٹے دانیال راحیل بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

فریال محمود اسٹیج کی معروف گلوکارہ و اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی ہیں، روحانی بانو اداکارہ روحی بانو کی کزن ہیں۔

مزید پڑھیں: صدف کنول اور شہروز سبزواری نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

دانیال راحیل لیجنڈری اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے اور مہرین راحیل کے بھائی ہیں۔ دانیال خود بھی لاتعداد ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔ دانیال اور فریال کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر بریک ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی تھی۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے اپریل کے آخری ہفتے میں سادگی کے ساتھ شادی کر لی تو  دوسری طرف  ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے بھی نکاح کرکے اپنے مداحوں کو سادگی کا پیغام دیا۔

اکتیس مئی کو نامور ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کا نکاح سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں رہا۔ اور اب سارہ خان نے بھی گلوگار فلک شبیر کے نام کی مہندی ہاتھوں پر سجا لی۔

 

 


متعلقہ خبریں