پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم ڈزنی پارک کو چار ماہ بعد نئے قوانین کے ساتھ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ کے سب سے مقبول ترین تھیم پارک میں آنے والوں کی تعداد کو کم جبکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ سیاحوں کے لیے ماسک پہننا بھی لازمی ہوگا۔
ڈزنی لینڈ اور سی میں داخلے کے لیے ایڈوانس بکنگ کی جائے گی جبکہ سیاحوں کا داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق حکام نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی ہونے کے باعث پارک کو کھلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 28 سال قبل پیرس میں اس تھیم پارک کو قائم کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔