کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال


کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 48 گھنٹے بعد بحال کر دی گئی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 640 سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال ہو گئی۔ مجموعی طور پر گیس کی سپلائی 48 گھنٹوں بعد کی گئی۔

سی این جی اسٹیشنز پر کام کرنے والے افراد کہتے ہیں کہ ایک دن اسٹیشن کی بندش سے نہ صرف کام بند ہو جاتا ہے بلکہ ان کی تنخواہ میں کٹوتی بھی ہو جاتی ہے۔

کیپٹیو پاور اور انڈسٹریل سیکٹر کے لیے گیس کی سپلائی تاحال بحال نہیں ہو سکی وفاقی حکومت نے صنعتکاروں کو جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں معیشت کو بہتر بنانے کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت کو تباہ کر دیا، رپورٹ

وزیر اعطم کا کہنا تھا کہ غربت خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کیلئے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وبا کے سبب شدید متاثر ہونے والی پاکستان کی معیشت میں بہتری کی خوشخبری سنا دی تھی۔


متعلقہ خبریں