بلیک پینتھر: سعودی عرب میں عام نمائش کے لئے تیار


ریاض:سعودی عرب میں ’بلیک پینتھر‘کی عام نمائش کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔

35 سال کی پابندی کے بعد دودن قبل ہالی ووڈ فلم کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں نمائش ہوئی تو اس میں مخصوص لوگوں نے شرکت کی۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے بلاک بسٹر فلم کودیکھا۔

فلم کی ابتدا میں بعض افراد نے ہوٹنگ کی لیکن پھر پاپ کارن کھاتے ہوئے انجوائے کرنے لگے۔

سعودی عرب میں فلم کی نمائش پرپا بندی سے قبل قائم سنیما گھر صرف مرد حضرات کے لئے مختص ہوتے تھے۔

سعودی حکام امید رکھتے ہیں کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران 15 مختلف شہروں میں 30 سے 40 سنیما گھر قائم ہو جائیں گے۔

حکام یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ 2030 تک سنیما گھروں سے 30 ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سعودی حکام کو توقع ہے کہ صرف سنیما گھروں سے ملکی معیشت کو 90 ارب ریال کا فائدہ ہوگا۔

1980 کے بعد بحال ہونے والی سنیما انڈسٹری کو تبدیلی کی اس لہر کا حصہ قرار دیا جارہا ہے جسے ویژن 2030 کا نام دیا گیا ہے۔

ویژن2030 کا مقصد ملکی معیشت میں بہتری لانا،سعودی شہریوں کے لئے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنا اور تیل کی قیمتوں کو کم ترین سطح پر رکھنا ہے۔

32 سالہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ویژن 2030 کا خالق قرار دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں