اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ نئے شروع کیے گئے منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت کے علاوہ منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
PM AJK & CEOs of China Three Gorges & China Gezhouba visited separately to thank CPEC Authority for helping realise Kohala Power&Azad Pattan power Projects & further coord for their execution.$4 Bn Investment,1800 MW cheaper Hydel power with 8000 jobs. #cpec #CPECMakingProgress pic.twitter.com/EoOz0XqfPu
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 10, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے جبکہ منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی و وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچنے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں انتخابی عذر داریوں کے لیے خصوصی بینچ تشکیل
گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب پاکستان میں ماس ٹرانزیشنل پراسس کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا جبکہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچپسی لے رہا ہے۔