کم سے ملاقات فائدہ مند ثابت نہ ہوئی تو اٹھ کر چلاجاؤں گا۔ٹرمپ


فلوریڈا:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ان کی ملاقات کامیاب ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کم جونگ سے ملاقات کا دور اگر فائدہ مند ثابت نہ ہوا تووہ بات چیت کے دوران اٹھ کرباعزت طریقے سے چلے جائیں گے۔

فلوریڈا میں جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا میں قید تین امریکیوں کی رہائی کے لئے بھی بات چیت ہورہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا  کہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ وہ جوہری پروگرام میں کمی نہیں کرتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا جس روز تصدیق شدہ جوہری پروگرام میں کمی کرے گا وہ دنیا کے لئے بہت بڑا دن ہو گا۔

امریکی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پوم پے او نے شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کرکے کم جونگ سے ملاقات کی ہے۔

مغربی اور امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات کا بنیادی مقصد ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات کا ایجنڈا طے کرنا اور مقام کا تعین کرنا تھا۔

سی آئی کے ڈائرئکٹر کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات امریکی صدر کی مرضی سے ہوئی  ۔

عالمی سطح پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم کے امریکی  دورہ کا مقصد اس بات کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ امریکا اور مغرب شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں