قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سمری تیار کر لی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں علی زیدی کی جذباتی تقریر، نوید قمر  نے کوٹ اُتار کر لڑنے کا چیلنج دے دیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت پارلیمانی امور کی سمری آج ایوان صدر کو بھیج دی جائے گی۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر بھیجی جانے والی سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس آٹھ جولائی 2020 کو طلب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس 28 جولائی 2020 تک جاری رکھنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں