اپوزیشن آرام کرے، حکومت پنجاب کا مشورہ

اپوزیشن آرام کرے، حکومت پنجاب کا مشورہ

لاہور: حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے اپوزیشن کو آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مایوسی پھیلانے پرتوانائیاں خرچ نہ کرے۔

پنجاب: لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع کر دی گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نےدعویٰ کیا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے واضح کیا کہ حالات میں بہتری آنے کے باوجود حکومت ہرگز غفلت کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔

کراچی: اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا

حکومت پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس پر مایوسی پھیلانے کا پروپگنڈہ دم توڑ گیا ہے۔

20 شہروں کے 92 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا ہے، اسد عمر

حکومت پنجاب کی ترجمان نے حزب اختلاف کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مایوسی پھیلانے پر توانائیاں خرچ کرنے کے بجائے آرام کرے۔


متعلقہ خبریں