وزیر اعظم کی حکمت عملی پوری دنیا اختیار کر رہی ہے، شبلی فراز


اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ۔وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کیا جبکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ایک ہی مؤقف اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ فرنٹ لائن پر رہا جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کا خدشہ اب بھی تھما نہیں ہے اور احتیاط لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے 100 دنوں میں بہترین کام کیا جبکہ حکومت نے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مستحقین کو گھر پر رقم پہنچائی۔

مزید پڑھیں پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر 6 جولائی کو فرد جرم عائد ہو گی

شبلی فراز نے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ کورونا آیا تو 2 لیبارٹریاں تھیں لیکن آج 29 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لاپرواہی سے نہیں بلکہ احتیاط سے کام کرنا ہو گا۔ این سی او سی نے جس طرح صورتحال میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔


متعلقہ خبریں