صحافی نصراللہ گڈانی انتقال کرگئے


صحافی نصراللہ گڈانی آغا خان اسپتال کراچی میں انتقال کرگئے ۔

صحافی نصراللہ گڈانی پر میرپور ماتھیلو میں جان لیوا حملہ ہوا تھا،مقامی روزنامے سے وابستہ صحافی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سفیر مقرر

صحافی نصراللہ گڈانی کو ابتدا میں علاج کیلئے رحیم یار خان لے جایا گیا تھا،دو روز قبل سندھ حکومت نےصحافی نصراللہ گڈانی کو کراچی منتقل کیا تھا،آج صبح صحافی نصراللہ گڈانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ایمنڈ سمیت صحافتی تنظیموں نے نصراللہ گڈانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،واقعے کی مذمت اور تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں صحافی ناصر اللہ گڈانی کی شہادت پر دعا کرائی گئی،ہیر سوہو نے کہا صحافی ناصر اللہ گڈانی کے لواحقین کو اللہ تعالی صبر عطا فرمائے ،امید کرتے ہیں پولیس جلد قاتلوں کو گرفتار کرے گی۔

قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں نصراللہ گڈانی کی فیملی کے ساتھ ہیں دعا ہے کہ اللہ عزوجل مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔

جج کسی قسم کے پریشر میں نہ آئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

نصراللہ گڈانی شہید پر حملے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،صحافیوں پر حملے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں