اسلام آباد: پرانے سکوٹروں کو نیا بنا کر بیچنے کا منافع بخش کاروبار


اسلام آباد: شہر اقتدار کے ماجد نے جو سالوں پرانے ناکارہ سکوٹروں کو کارآمد اور جازب نظر بنا کر فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے تو اس کے شوق کی بھی تکمیل ہوتی ہے۔

کہاوت ہے کہ مرا ہوا ہاتھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے اور اس کہاوت کی اہمیت کو ثابت کیا ہے اسلام آباد کے ماجد نے جو کہ پرانے سکوٹروں کی تیاری میں اپنی تمام توانائیاں لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تصاویر: کراچی میں پرانی گاڑیوں کی نمائش

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد نے بتایا کہ فراٹے مارتے ان خوبصورت سکوٹروں کو سڑک پر آنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ ایک ناکارہ سکوٹر کو اپنی اصل حالت میں لانے کے لیے ڈیڑھ سے دو ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔

1960 میں تیار کیا گیا ایک سکوٹر ناکارہ ہو چکا تھا، اس کی قسمت تب جاگی جب ماجد نامی اس کے خریدار نے اسے ایک کباڑ سے خرید کر دوبارہ اس کی اصل حالت میں لانے کا فیصلہ کیا۔

ماجد کا کہنا ہے کہ پرانے سکوٹرز کو ان کی اصل حالت میں لانے کا شوق بارہ سال پہلے پیدا ہوا اوراس کی زندگی کا حصہ بن گیا۔

ابتدائی مراحل میں تیار ہونے والے ان سکوٹروں پر آنے والی لاگت میں اب سو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے تو اس کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی پہلوانوں کی لاہور کی سیر

ماجد کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے کام میں مزید نکھار آرہا ہے۔ پرانے سکوٹرز کی تیاری کا ماجد کا صرف شوق ہی نہیں بلکہ ان کی آمدنی کا ذریعہ بھی ہے اور ان سکوٹرز کو پسند کرنے والوں کی دلچسپی ان کے جنون کو مزید بڑھاتی ہے۔


متعلقہ خبریں