پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 31 سے 45 سال کے نوجوان متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد 22 ہزار 978 کے قریب ہے۔

16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 75 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا سے سب سے کم متاثر ہیں جن کی تعداد ایک ہزار 319 ہے۔

مردوں میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 51 ہزار 80 ہے جبکہ مشکوک افراد کی تعداد 50 ہزار 81 ہے۔ اسی طرح خواتین میں 23 ہزار 70  کورونا سے متاثر ہیں اور 19 ہزار 89 مشتبہ مریض ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی  ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72  کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 74 ہزار 202 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 78 ہزار 267، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 380، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، آزادکشمیر میں ایک ہزار 27 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو کورونا بحران سے نکل جائیں گے، وزیر اعظم

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 673 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 914، اسلام آباد میں 122، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 114 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں