صادق آباد میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ

تھر پارکر میں بھی ٹڈی دل کے حملے

فائل فوٹو


صادق آباد: پنجاب کے علاقے صادق آباد میں ٹڈی دل کے حملے میں فصلیں تباہ ہو گئیں۔

پنجاب کے علاقے صادق آباد میں ٹڈی دل کے حملے میں کپاس، باغات اور چارے کی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ مقامی کسان برتن بجا کر ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کرتے رہے۔

کسانوں نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے حکومت سے اسپرے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

گزشتہ روز سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں۔

مقامی کسانوں کے مطابق ٹڈی دل کے حملے میں کپاس، گنا، جوار اور مکئی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔ نواب شاہ میں آباد گار ٹڈیوں کو بوتلیں بجا کر بھگاتے رہے۔

وہاں بھی کسانوں نے حکومت سے فوری اسپرے کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مزید فصلوں کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

گزشتہ ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این ایل سی سی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر میں 42 لاکھ ایکڑ پر کنٹرولڑ آپریشن کیا جا چکا ہے۔ 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

این ایل سی سی کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 67 ہزار615ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سندھ میں 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ23ہزار103ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 3اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر882 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

این ایل سی سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 184933 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 7اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2429 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں تباہ

این ایل سی سی کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 4 ہزار 560 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 11 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر8606 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کے 40 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔


متعلقہ خبریں