بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر اشتعال انگیزی، فائرنگ سے خاتون شدید زخمی

بھارتی فوج مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز


اسلام آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھرلائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پری ریلیز کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے باٹلہ متھرانی گاوَں کی خاتون شدید زخمی ہوئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی، بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ 21 جون کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر دی تھی، جس کی زد میں آکر 13 سالہ بچی شہید جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں بیدوری سیکٹر میں 13 سالہ بچی شہید ہو گئی تھی۔ شہید ہونے والی بچی کی والدہ اور 12 سالہ بھائی بھی شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرا دیا

پاک فوج نے بھارتی فوج کو فوری اور مؤثر جواب دیا تھا، جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئی تھی۔

گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار شہری شہید ہو گئے تھے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا تھا جسے علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپوراورمؤثر جواب دیا تھا۔


متعلقہ خبریں