کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے اہم قدم ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 1124 میگاواٹ کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اہم قدم ہے۔

اسلام آباد میں 1124 میگاواٹ کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبے کے حوالے سے  سہ فریقی معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے سے توانائی کے شعبے میں 2.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت پہلے ہائیڈرو پراجیکٹس پر کام کرنا چاہیے تھا۔ درآمدی فیول پر بجلی بنانے کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں۔ پاکستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کی بہت صلاحیت ہے۔

مزید پڑھیں: تربیلا ہائیڈرو پاور کے  چوتھے توسیعی منصوبے نے آج ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی

وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آج اہم دن ہے۔ تیل سے بجلی بنانے کی وجہ سے ماحول پر بھی منفی اثر پڑرہا ہے۔ امید ہے یہ پراجیکٹ بہت جلد شروع ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں نوکریاں دینے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ معروف تھری گارجیز کمپنی کوہالہ ہائیڈل منصوبہ بنائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ درآمدی ایندھن سے بجلی بنا کرملک پرظلم کیا گیا۔ درآمدی ایندھن کےبجائےکلین انرجی پرتوجہ دے رہے ہیں۔ تیل سے بجلی پیدا کرنے سے ماحول پراثرپڑتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبےسے آزاد کشمیرکے لوگوں کو روزگار ملے گا۔


متعلقہ خبریں