لاہور: مشہور آن لائن ویڈیو گیم پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر دو خود کشیوں کی وجہ سے لاہور پولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کے لیے اعلی حکام
کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے سے ہونے والی خود کشیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پب جی گیم کے نقصانات جانچنے کےلئے ماہرین کی رائے بھی لی جائے گی جبکہ گیم بند کرانے کے لئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو خط لکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پب جی گیم ڈیجیٹل نشہ کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، پہلے واقعہ کی وجہ یہ گیم تھی، دوسری خود کشی میں بھی ایسے ہی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملےکی ہر پہلو پر تحقیقات جاری ہیں، نوجوان ہماری قوم کا اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔