کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخ میں ردو بدل

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹنگ کی تاریخوں میں رد وبدل کردیا گیا ہے۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے کہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی یکم جولائی کو متوقع

ہم نیوز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 20 کے بجائے 22 جون 2020 کو ہو گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق 25 جون کے ٹیسٹ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو سیریز کے شیڈول سے متعلق چند روز میں ای سی بی سے حتمی جواب کی امید ہے۔

کرکٹر محمد عامر اورحارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اپنے اپنے شہروں میں ہو گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل کرکٹرز اور مینجمنٹ کے دوسرے ٹیسٹ مقامی ہوٹل میں ہوں گے۔

دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمروں کی کمی کے باعث ہوٹل میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی یکم جولائی 2020 کو متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں