اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے آئندہ چند ہفتوں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاری کردہ ایس او پیز پر سب کو عمل کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام مل کر مقابلہ کریں گے۔
وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے 20 شہروں میں کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسدعمرنے کہا کہ وفاق سمیت تمام صوبوں میں اقدامات شروع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھرپور اقدامات کیے تو کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گا۔
ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے اختتام تک آکسیجن بیڈز میں 2150 کااضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بیماری کے خلاف ہر اول دستہ قرار دیا۔
کورونا، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 136 اموات
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمرنے کہا کہ آکسیجن بیڈز کی فراہمی تیز تربنائی جارہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا کے خلاف وفاق اور صوبے مل کر اقدامات کررہے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں سب کی مشاورت سے فیصلے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی دوا کی رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے زور دے کر کہا کہ ضروری ہے کہ سیاست الگ رہے اور سب متحد ہوں۔
پاکستان میں کورونا سے 3 ہزار سے زائد اموات، کیسز 1 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئے
ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے زمینی حقائق کا از خود جائزہ لینے کے لیے کراچی، لاہوراورلاڑکانہ کے دورے کیے ہیں۔