خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی


پشاور: خیبرپختونخوا میں 20 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

پشاورانٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بورڈ ملازمین کی ہڑتال کے باعث امتحانات منسوخ کرنا پڑے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فضل الرحمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں امتحانی مواد، اسٹیشنری اور دیگر ضروری اقدامات 20 اپریل تک ممکن نہیں ہیں۔

خیبر پختونخوا کے آٹھ تعلیمی بورڈز کے ملازمین نے  تعلیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگا دیے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اصلاحات کے نام پر تعلیمی بورڈز کو تباہ کررہی ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈز کے ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 20 اپریل کو شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں