لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باوجود ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں سلیکٹد لاک ڈاون کریں گے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے۔
لاہور میں کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر ترین ممالک بھی مکمل لاک ڈاون نہیں کررہے ہیں تو پاکستان کمزور معیشت کے ساتھ کیسے متحمل ہوسکتا ہے۔ مکمل لاک ڈاون کا کمزور طبقہ پر سارا بوجھ پڑتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ لوگ کورونا وئرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔ مکمل لاک ڈاون نہیں کریں گے لیکن اب ہمیں سختی کرنی پڑے گی اور ٹارگیٹڈ لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہورمیں کوروناتیزی سےپھیل رہاہے۔ پاکستان امیرملک نہیں کہ مکمل لاک ڈاوَن کیاجائے۔شروع سے موقف ہے کہ کاروبار کو چلنا چاہیے۔ شروع سے کہا کورونا کا پھیلاوَ بھی روکا جائے اور کاروبار بھی چلتارہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال بجٹ میں بھی ہمیں مشکلات کا سامناکرناپڑا۔ نیویارک امیرترین شہرہےلیکن وہ بھی معاشی بحران سےدوچارہوچکاہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاوَن کی وجہ سے نیویارک کا دیوالیہ نکل گیا تو سوچیں پاکستان کا کیا حال ہوگا۔ شروع سے کہا کہ ایس اوپیزپرعمل کریں اوراحتیاط کریں۔
انہوں نے کہا کہ جتنی دیرملک بند کریں گے، اتنی معیشت برباد ہوگی۔ غریب ملکوں کیلئےاسمارٹ لاک ڈاوَن بہترین آپشن ہے۔اگر ہم کاروبار کا موقع دے رہے ہیں توایس اوپیز پرساتھ ساتھ عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے موجودہ صورتحال میں احتیاط نہیں کی۔ لوگ کورونا وائرس کوسنجیدہ نہیں لےرہے۔ عوام احتیاط کریں گے تو اسپتالوں پردباوَکم پڑے گا۔
عمران خان نے کہا کہ اب ہم سختی کریں گے اور سلیکٹڈ لاک ڈاوَن کریں گے۔ ہم نے کورونا کا پھیلاوَ روکناہے۔ پبلک جگہ پر بغیر ماسک کے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب بھی ہم کوروناکوروک سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے لیے،ملک کیلئے، بزرگوں کیلئے اورغریبوں کیلئے احتیاط کریں۔ ٹائگر فورس کےرضاکاروں کے ذریعے ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کروائیں گے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے علاج کیلیے ایکٹیمرا انجیکشن کا ٹرائل شروع
انہوں نے کہا کہ جب لاک ڈاوَن میں نرمی کی تو لوگوں نے سمجھا وبا ختم ہوگئی اور بےاحتیاطی کی۔ لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے آج ہم نتائج بھگت رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران نے کہا کہ دیگرصوبوں کے دورے بھی کروں گا، تمام چیزوں کوخود مانیٹرکروں گا۔ ماسک پہننے سے وبا کے پھیلاوَ کو 50 فیصد تک روکا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ 540 وینٹی لیٹرزکومریضوں کیلئے مختص کیا تھا۔ کورونا مریضوں کیلئے 10 ہزار بیڈزمختص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 193 لوگ اس وقت وینٹی لیٹرزپرہیں، 215 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔ کورونا کا علاج صرف پرہیز ہے،عوام احتیاط کریں۔
وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ ایکٹمرا کے انجکشن امریکہ سےدرآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ایکٹمرا کے بہترنتائج سامنے آرہے ہیں۔ ایکٹمرا ڈاکٹرز کی تجویز پراستعمال کیا جائے۔ کچھ انجکشن بلیک میں بیچےگئے، جس پرنوٹس لیاہے۔
اس موقع پر وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ سعودی عرب اور بلغاریہ نے بھی موجودہ صورتحال میں رضاکاروں کی مددلی ہے۔ ہم نےبھی ٹائیگرفورس کی مددلی ہے۔ لوگ ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں۔
کرونا وائرس پر وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جن علاقوں میں بیماری کا پھیلاوَ زیادہ ہے اس کا تعین کیا جارہا ہے۔سافٹ ویئر کے ذریعے ہاٹ اسپاٹ ایریا کا تعین کیاجارہاہے۔ ہاٹ اسپاٹ ایریا میں ٹارگٹڈ لاک ڈاوَن کریں گے
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوماسک نوسروس پرکام شروع کردیاہے۔ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرایکشن لیں گے۔ جہاں ایس اوپیزکی خلاف ورزی ہوگی، رضاکارانتظامیہ کوآگاہ کریں گے۔