قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی یکم جولائی کو متوقع

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ کے لیے روانگی یکم جولائی کو متوقع ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے حتمی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا، پی سی بی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ  رابطےمیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم جلد سےجلد انگلینڈ جائے تاکہ انہیں پریکٹس کے زیادہ مواقع ملے،لاک ڈاوَن اور بڑھتے کیسزکی وجہ سے لاہور میں پریکٹس کرنا ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے  29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

بیٹسمین حیدر علی کو دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اوپنر عابد علی، فخر زمان، شان مسعود اور امام الحق بھی29 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم، نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم، اسد شفیق، فواد عالم ، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حفیظ اور شعیب ملک (سدرن پنجاب) کو بھی دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر محمد عامر اورحارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کے یونس خان اور مشتاق احمد کے  تجربے سے مستفید ہونے کا خواہاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مستقبل کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کی میدان سے دوری ایک چیلنج ہے.

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کے انتخاب کے دوران سلیکٹرز کی ترجیح طویل طرز کی کرکٹ رہی، پاکستان کو آئندہ 2 ماہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد ہوں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ  ہمارے کھلاڑیوں نے مارچ سے کسی قسم کی مسابقتی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا جب کہ  میزبان ٹیم پاکستان سے پہلے ویسٹ انڈیز سے سیریز کھیلے گی۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف یہ سیریز آسان نہیں ہوگی، سہیل خان کی واپسی  فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ کو مزید تقویت بخشے گی۔

متعلقہ خبریں